ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بوسٹن یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، امریکی ڈیموکریٹک نمائندہ کی بیٹی گرفتار

واشنگٹن: اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے  امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی شروع ہونے والے ہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹی تک پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کرنے والے کولمبیا یونیورسٹی میں 108  طلبا وطالبات کی گرفتاری کے بعدہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹی میں بھی مظاہرے ہوئے، جہاں شرکاء نے صہیونی فوجیوں کی درندگی کے خلاف نعرے بازی کی، جہاں مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو گرفتارکرنا شروع کردیا۔

ڈیموکریٹک نمائندہ الہان عمر کی بیٹی بھی زیر حراست لیے جانے والوں میں شامل ہیں اور دیگر گرفتار ہونے والے افراد کے ساتھ  ان کی بھی عدالت میں پیشی بھی ہوگی۔

خیال رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں  اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے باجود صہیونی فوجی روزانہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں