ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے غنڈوں نے تشدد سے لیگی کارکن قتل کیا، عظمی بخاری

should take notice

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ناروال میں لیگی کارکن کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے غنڈوں نے تشدد سے لیگی کارکن قتل کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے،شکست کے خوف سے یہ باؤلے ہوگئے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے رونا دھونا شروع کردیا،ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگاتھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب انکو دھاندلی کے لیے سہولتکاری میسر نہیں اس لیے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں