کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمی سکیورٹی گارڈ نگر خان کا بیان سامنے آیا ہے۔
نگر خان نے بتایا کہ صبح گاڑی میں منزل کی جانب جا رہے تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، مجھے شک ہوا یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کر دی، اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا میرے پیچھے دوسرا سیکورٹی گارڈ نور محمد تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنے سے بھی فائرنگ ہوئی، دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمد کو لگیں، پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق نگر خان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، پولیس کی جانب سے فائرنگ ہوئی لیکن دہشتگرد ہماری فائرنگ ہلاگ ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لانڈھی میں جاپانی گاڑیوں کے قریب خود کش دھماکہ اور فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ، راہگیر اور گارڈ زخمی ہوئے تھے۔
