ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن

 اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا۔

جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں