ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ایرانی وفد میں وزیرِ خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کریں گے۔ ایران اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، تجارت، رابطے، توانائی اور زراعت سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ایرانی صدر کے دورہ کے دوران 7 سے 8 ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے، 

ابراہیم رئیسی کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں