ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الٰہی کو اسپین میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل میں سڑتا ہوا باپ نظر نہیں آرہا، عظمی بخاری

The defeat

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کو اسپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے، اپنا باپ سڑتا ہوا اڈیالہ جیل میں نظر نہیں آرہا، ان کے والد صاحب پر بہت کیسز ہیں، ان کا ان کو جواب دینا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  مونس الٰہی پیسے بھر بھر کے باہر لے کر گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے لیکن ان کو این آر او ملے گا نہیں، گذشتہ روز پاکستان اور پنجاب کے عوام نے ایک بار پھرثابت کیا ہے کہ ان کو انتشار، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ”بزدار ماڈل” نے پنجاب کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے، اگر عمران خان اپنی دو ماہ کی حکومت کے بعد ضمنی الیکشن ہار جائے تو وہ مقبولیت کا پیمانا نہیں ہوتا۔ یہ لوگ جب حکومت میں تھے تب بھی روتے تھے، آج حکومت سے باہر ہیں، تب بھی روتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   مجھے فخر ہے پنجاب کے عوام نے درست فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف تو اب ختم ہوچکی ہے، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان کے جلسوں نے کبھی فساد برپا نہیں کیا ،ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں