ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی مذاکرات کرے تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں: رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہوجاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی بڑی بات نہیں ہے، 8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ہے

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا جبکہ ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے، مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کے لیے10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں