ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی طلبہ کے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، پولیس کی پکڑ دھکڑ

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہرے اب شدت اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہروں کا دائرہ دیگر تعلیمی اداروں تک پھیل گیا ہے۔ اتوار کو ہارورڈ یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ییل اور نیو یارک یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی میں کیمپ بھی لگا رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کیمپ میں ہی رہیں گے جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر روکی جائے۔ پولیس کی جانب سے مطاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں