ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی صدر کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک استقبال

لاہور: ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر  آج لاہور پہنچ گئے۔

لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ مریم نواز نے پنجاب کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر سے تعارف کرایا۔

بعد ازاں ایرانی صدر نے پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔

انہوں نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرانی صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں