ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں شدید بارشوں سے7لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کاخدشہ

موغادیشو:اقوام متحدہ نے صومالیہ کے 22 اضلاع میں آئندہ ہونے والی موسمی بارشوں اورسیلاب سے تقریبا7لاکھ 70ہزار افراد کے متاثر ہونے کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

امدادی اموربرائے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے گزشتہ روز کہا کہ صومالیہ کے بیشتر علاقوں میں اپریل سے جون تک جاری رہنے والی موسمی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے اگر چہ کچھ علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں تاہم ابھی تک کسی دریا میں سیلابی صورتحال کی اطلاع نہیں ہے۔

او سی ایچ اے نے دارالحکومت موغادیشو میں جاری تازہ ترین امدادی صورتحال میں بتایا کہ امدادی ماہرین نے بارشوں کے متوقع اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، لیکن بروقت ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیاد پروسائل کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں