ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف ٹک ٹاکر نے پھندے سے جھول کر خودکشی کرلی

 نیویارک: معروف امریکی ٹک ٹاکر اور اداکارہ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایوا ایوان نے ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں قائم اپنے گھر میں پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے پولیس کو اُن کے دوست سے اطلاع دی تھی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے ذہنی امراض اور بالخصوص ڈپریشن کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی وجہ لکھی۔

واضح رہے کہ 29 سالہ ایوا سوشل میڈیا پر متحرک تھی اس کے ساتھ انہوں نے کلب ریٹ کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا۔

ٹک ٹاکر کے اہل خانہ نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہمارے لیے بہت زیادہ دکھ اور تکلیف کا لمحہ ہے‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں