ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی فوج نے غزہ امداد کے لئےعارضی بندر گاہ کی تعمیر شروع کردی: پینٹا گون

پینٹاگون نے جمعرات کو کہا ہےکہ امریکی فوج نے ایک ایسےسمندری گھاٹ( Pier) کی تعمیر شروع کر دی ہے جس سے غزہ میں انسانی امداد پہنچائی جاسکے گی۔ یہ عارضی بندرگاہ مئی کے اوائل تک کام شروع کردے گی۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ امریکی فوجی جہازوں نے ’یو ایس این ایس بیناویڈیز‘ سمیت، سمندر میں عارضی گھاٹ اور ایک راستے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

مارچ میں، صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ فوج غزہ کے بحیرہ روم کے ساحل پر ایک عارضی بندرگاہ بنائے گی تاکہ سمندری راستے سے انسانی امداد غزہ تک پہنچ سکے۔

سمندری راستے سے غزہ کے لئے دس مارچ کو پہنچنے والی امداد۔ اے پی فوٹو

سمندری راستے سے غزہ کے لئے دس مارچ کو پہنچنے والی امداد۔ اے پی فوٹو

صدر بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکی فوج کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ بحیرۂ روم میں غزہ کے ساحل پر ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر کے ہنگامی مشن کی قیادت کرے۔ جہاں ایسے بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں جو خوراک، پانی، ادویات اور عارضی پناہ گاہیں لے کر غزہ جاسکیں۔

صدر بائیڈن کے منصوبے کے مطابق عارضی بندر گاہ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں پہنچائی جانے والی انسانی امداد میں بہت بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا۔

فلسطینی بچے چیریٹی کچن کے پکے ہوئے کھانے لینے کےلیے قطار میں کھڑے ہیں فائل فوٹو

فلسطینی بچے چیریٹی کچن کے پکے ہوئے کھانے لینے کےلیے قطار میں کھڑے ہیں فائل فوٹو

اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے عارضی بندرگارہ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسرائیل اس سلسلے میں امریکہ کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہوا وہ کرے گا۔

یہ تعمیر فلسطینی علاقے میں قحط کو روکنے کی کوشش کا ایک حصہ ہےجہاں حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم کو چھے ماہ سے زیادہ ماہ گزر چکے ہیں، جس نے غزہ کی محصور پٹی کو تباہ کر دیا ہے اور اس کی 23 لاکھ آبادی ایک بدترین انسانی بحران کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو قحط کا سامنا ہے اور اس نے امداد حاصل کرنے اور اسے محصور شہر کے ارد گرد تقسیم کرنے میں "زبردست رکاوٹوں” کی شکایت کی ہے۔


غزہ میں ایک خاتوں عید کے دوسرے روز اپنی بیٹی کے ساتھ مکان کے ملبے پر بیٹھی ہے۔ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 11 اپریل 2024

غزہ میں ایک خاتوں عید کے دوسرے روز اپنی بیٹی کے ساتھ مکان کے ملبے پر بیٹھی ہے۔ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ 11 اپریل 2024

امدادی اداروں اور بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ تک امدادی سامان کی رسائی میں آسانی پیدا کرے اور اپنے قافلوں کو علاقے کے اندر محفوظ راستہ فراہم کرے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوجی آپریشن روزانہ سینکڑوں اضافی ٹرکوں کے ذریعہ امداد فراہم کرے گا جس میں روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ کھانے شامل ہو سکتے ہیں۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں