ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے یورپ تک پھیل گئے

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے یورپ تک پھیل گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جن یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے ان میں نیویارک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، سٹی کالج آف نیویارک، ،کولمبیا یونیورسٹی ،آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس، ایموری یونیورسٹی،فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

ادھر نیویارک میں طلبہ نے امریکی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرادیا جب کہ نیویارک کی سٹی یونیورسٹی اور یوٹی آسٹن کیمپس میں بھی احتجاج ہوئے۔ ابتدائی طور پر طلبہ کا احتجاج پرامن تھا لیکن پولیس کی جانب سے مزاحمت کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی اورالینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ یو ایس سی میں پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا۔

بوسٹن کیایمرسن کالج میں احتجاجی کیمپ ہٹانے پر پولیس اورطلبہ میں جھڑپیں ہوئیں جس میں 100 سے زائد طلبہ گرفتار ہوئے۔

طلباء کو منتشر ہونے کے لیے پولیس نے 10 منٹ کی وارننگ دی تھی ، جن مظاہرین نے وارننگ کی خلاف ورزی کی انہیں گرفتار کر کیا گیا۔ یونیورسٹی نے غزہ احتجاج میں شامل کئی طلبا کو برطرفیوں کے نوٹس بھی جاری کیےتھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں