ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرینڈ اپوزیشن الائنس کا وفاقی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کا اعلان

پشاور : گرینڈ اپوزیشن الائنس نے وفاقی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کا اعلان کردیا۔

گرینڈ اپوزیشن الائنس کے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کا اعلان کیا۔

اتحاد نے پی ٹی آئی کے نمائندے کو کوآرڈینیٹر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا ہمارا افواج یا ایجنسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، دوسرے صوبے بھی حق تلفی کا شکوہ کر رہے ہیں، جب تک ملک کے سب فیصلے اور پالیسی سازی پارلیمنٹ میں نہیں ہوگی، مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا، ججز کیس عدلیہ کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا پنجاب میں اپوزیشن کیخلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ہے ، جلسے سے پہلے ہی تمام لوگوں کی لسٹیں بنا کر گرفتاریاں شروع کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں