ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،  12 افسران عہدوں سے فارغ

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں، ایف بی آر کی جانب سے  سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر اور ممبر کسٹمز اکاونٹنگ مکرم جاہ انصاری اور ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو بھی ایڈمن پول بھجوا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں