ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر

 لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی غیرقانونی بھرتیاں کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری 2 مئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار پرویز الٰہی نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں