ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان:سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کرلیا گیا، گاڑی نذرآتش

ڈی آئی خان:سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد ان کی گاڑی جلادی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغوا کی اطلاعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کے پی کے کو کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج کو بازیاب کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ڈی آئی خان اور ٹانک کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کرنے والوں نے سیشن جج کے محافظ کو چھوڑ دیا اور ان کی گاڑی کو جلا ڈالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور راستے  بند کرکے تلاش شروع کردی جب کہ جائے وقوع سے شواہد بھی  اکٹھے کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں