ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 32 فلسطینی شہید

 غزہ:اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک رات میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

 وفا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ نوسیرت پناہ گزین کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں پندرہ افراد شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع نے کہا کہ اس نے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں ایک اجتماعی قبر سے سینکڑوں لاشیں نکالنے کا کام مکمل کر لیا ہے جس میں ہسپتال میں ممکنہ اسرائیلی جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ کے محاصرے میں اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 34,356 فلسطینی  شہید ہوچکے ہیں  جن میں سے 70 فیصد  بچے اور خواتین ہیں  اور 77,368 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جب کہ بمباری کی گئی عمارتوں کے ملبے تلے تقریباً 8,400 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

۔دوسری جانب غزہ میں طلباء کے احتجاج کے دوران صہونی  فورسز کی جانب سے شدید بمباری کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں