ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا جس میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں