اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم مئی کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر یکم مئی 2023ء کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوم مزدور پر تمام نجی بینکوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
