ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صوبہ ہرات میں مسجد پر حملہ، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کابل:افغانستان کے صوبہ ہرات کی مسجد میں حملے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ایران کی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 طلوع نیوز سمیت افغانستان کے مرکزی دھارے کے میڈیا پر بھی اس حوالے سے کوئی خبر نہیں۔ علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں