ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی: شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز بھی شامل

amendments

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کیلیے شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا، جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، بوجوہ ہم تاخیر کا شکار ہیں، 5ماہ میں کام مکمل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں