ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت  5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں