ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈا اپنی بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین وزیر سوربھ بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ راگھو چڈا اپنی آنکھوں کی سرجری کیلئے برطانیہ میں ہیں اسی لئے وہ انتخابی مہم میں موجود نہیں ہیں۔

سوربھ بھردواج کے مطابق راگھو آنکھوں کی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی بینائی جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

انڈین وزیر نے مزید کہا کہ راگھو چڈا کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں تاکہ وہ واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں