ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیولیکس کیس: آئی بی کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیکس کیس میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کردی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی بی کی جانب سے جسٹس بابر ستار کے خلاف اعتراض واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے جواب دیا کہ آپ کی قابل اعتراض درخواست پہلے ہی خارج ہو چکی ہے، درخواست آنے پر آپ کو خارج کرنے کا حکم مل جائے گا۔

حکم نامے میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

حکم نامے میں یہ بھی پوچھا گیا کہ درخواست دائر کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ آپ آرڈر کے بعد جواب دے سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں