ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے: اسد قیصر

 اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے،  یہ ملک کی تاریخ کا بدترین دور ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، پی ٹی آئی محبت کی جماعت ہے ،عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزارنی ہے۔ عدالتوں پر بہت دباؤ ہے، ضرورت ہے کہ وکلاء اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں