ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث 3 دہشت گرد  مارے گئے

terrorist killed

راولپنڈی: وزیرستان میں سیشن جج کے اغوا میں ملوث تین دہشت گرد فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغوا کے علاوہ کئی دیگر کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں