ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقا کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی  سی بی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ  ٹیم اپنے جنوبی افریقی دورے میں تین  ایک روزہ، دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق 10 تا 14 دسمبر ڈربن، سنچورین اور جوہانس برگ میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح 17 تا 22 دسمبر کیپ ٹاؤن اور جوہانس برگ میں 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے اور  2 ٹیسٹ میچ سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں 26 تا 30 دسمبر اور 3 تا 7 جنوری کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپس آکر 2 دسمبر کو ڈربن (جنوبی افریقا) کے لیے روانہ ہو گی اور 8 جنوری تک اپنا دورۂ ساؤتھ افریقا مکمل کرکے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں سہ ملکی ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں