ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے ہاتھوں تباہی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں 80 سال لگیں گے، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں 80 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں صہیونی ریاست کی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی تباہی اور گھروں و انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے غزہ کی حالت چاند کی سطح جیسی بن چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 ماہ کی بمباری میں 80 ہزار سے زیادہ گھروں اور عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیاہے۔غزہ کی عمارتیں ملیامیٹ اور انفرا اسٹریکچر برباد ہو چکا ہے، جس کی تعمیرِ نو کا کام تقریباً 80 سال میں ہو سکتا ہے اور اس پر 40 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو تمام تباہ شدہ مکانات کی بحالی کے لیے تقریباً 80 سال درکار ہو گے جب کہ جزوی بحالی میں بھی کم از کم 16 سال لگ سکتے ہیں۔غزہ میں جنگ کے بعد سے غربت کی شرح 60.7 فیصد تک جا پہنچی ہے جو جنگ سے قبل 38.8 فیصد تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں