ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

announcement of the students

نیویارک: امریکا کی اکثر جامعات میں طلبہ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

غزہ جنگ کے خلاف امریکی جامعات میں مظاہرے کئی مہینوں تک جاری رہنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ امتحانات کے بعد چھٹیوں میں بھی کیمپس خالی نہیں کریں گے اور کیمپوں میں مظاہرے اگلے سمسٹر تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب مظاہرین کے خلاف پولیس کا ایکشن بھی جاری ہے، امریکی پولیس نے نیویارک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی کیمپ اکھاڑنا شروع کردئیے ہیں جبکہ ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار 2 سو سے زائد ہوگئی ہے۔

ادھر صدر یونیورسٹی آف شکاگو نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ برداشت نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں