ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنت گل کو دو ہفتوں میں افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم

deport Jannat Gul

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نےافغان شہری جنت گل کو دو ہفتوں میں افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔عدالت نے قرار دیا کہ نادرا کے مطابق جنت گل کا پروف آف رجسٹریشن کارڈ آٹھ مئی دوہزار تئیس کو بلاک کیا گیا۔پٹیشنر کا رجسٹریشن کارڈ تیس جون دوہزار تئیس کو غیرمؤثر ہوگیا۔

چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کے مطابق رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں اکتیس مارچ دوہزار چوبیس تک توسیع کی گئی تھی۔ پٹیشنر جنت گل کے پاس پاکستان میں رہائش یا قیام کا اجازت نامہ نہیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ جنت گل اگر کسی مزید کیس میں ملوث نہیں تو اسے اپنے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں