ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا : سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا کی پولیس نے جون 2023 میں خالصتان تحریک رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈیں پولیس نے بتایا کہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت 22 سالہ کمل پریت سنگھ، 22 سالہ کرن برار اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان تین سے پانچ سال قبل بھارت سے کینیڈا آئے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کیا تھا۔ ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد ریے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023 میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں