ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس، جرمانہ

اسلام آباد: آڈیو لیکس کیس میں عدالت نے ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 5، 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کی جانب سے جسٹس بابر ستار پر کیس سننے کے اعتراض کی درخواستوں کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جج کو دباؤ میں لانے کے لیے اسکیم کے تحت تینوں اداروں نے درخواست دائر کی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مطمئن کریں کیوں نہ تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟۔ عدالت نے پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے درخواستیں دائر کرنے پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور حکم دیا کہ یہ جرمانہ اتھارٹی دینے والے اپنی جیب سے ادا کرے گا۔

علاوہ ازیں جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ کیس سننے سے اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ ایف آئی ، آئی بی ، پیمرا ، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں ۔ چاروں اداروں نے اپنی درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے۔ اس دوران عدالت کے سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کو بنیادی آئینی حقوق دینے میں نااہل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں