ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدترین لوڈ شیڈنگ  نیپرا کے الیکٹرک کیخلاف فوری کاروائی کرے،  منعم ظفر خان

کراچی: جماعت اسلامی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے سخت گرمی اور حبس میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کونیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے خلاف لکھے گئے نیپرا کے خط میں منعم ظفرنے  کہاکہ  نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کے خلاف فوری کاروائی کرے ،ATCکی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف اپنے 3اپریل2024کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اور کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ۔

جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیرنے کہاکہ  کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے خلاف منگل 7مئی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے عوامی پریس کانفرنس کریں گے، نیپرا قوانین کے مطابق جو صارفین بجلی کا بل وقت پر ادا کرتے ہیں انہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

منعم ظفر خان نے اپنے خط میں مزیدکہاکہ نیپرا ایکٹ کے تحت صارفین کے مفادات کا تحفظ نیپرا کی اولین ذمہ داری ہے۔کے الیکڑک کی نجکاری کو 18 سال کا طویل عرصہ بیت گیا مگر کے الیکٹرک نہ تو بجلی جنریشن میں خودکفیل ہوسکا اور نہ ہی کراچی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں