ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ان سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں