ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا: فیصل کریم کنڈی نے گورنر کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی عدم شرکت

پشاور: پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تاہم اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے شریک نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر کے عہدے کے لیے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔

اس موقع پر صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام، سیکرٹریز، اہم شخصیات موجود تھیں، تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس میں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔

حلف لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور صدر آصف زرداری کاشکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی کے اعتماد کی وجہ سے صوبے میں جیالا گورنرآیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے اور مرکز کے درمیانپل کا کردار ادا کروں گا، ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ پختونخوا حکومت میں مالی بحران ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں