جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3بج کر 33منٹ پر انڈونیشیا کے مالوکو کے ساحل کے قریب سیرام سمندر میں 6.2 شدت کا بہت ہی شدید زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29کلومیٹر (18 میل) تھی۔
زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا۔
