جامشورو: موٹروے ایم نائن پر جامشورو لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لونی کوٹ کے مقام پر رات درمیانی شب ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ مقام ٹریفک حادثے کے مزید 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
