اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں، پاکستان خطے میں استحکام اور امن کیلئے پرعزم ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر دفاع نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی سفیر نے بھی علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
