ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، فیصل کریم کنڈی

پشاور:خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کے نومنتخب گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا،صوبے میں قیام امن کے معاملات پر، سراج الحق، آفتاب شیر پاو سمیت مختلف سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے اعتماد میں لیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے نومنتخب گورنر نے کہاکہ    پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو  جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے،کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم  پرکیا جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کی بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو  جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں