ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، رانا تنویر حسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ  امید ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، پاکستان کی جاپان کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ہے۔

جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو سے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ   جاپان پاکستان کا قریبی دوست ہے، موجودہ حکومت صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جو ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملاقات کا مقصد پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں