ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کا کراچی کے داخلی راستوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس نے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاروں کی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں سندھ کے آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،  جس میں ڈی آئی جیز اور اے آئی جیزنے شرکت کی، اجلاس کا مقصد عیدالاضحیٰ کی آمد پر سیکیورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینا تھا۔

سندھ کے آئی جی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی تک   شرپسند عناصر کو روکنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کی سخت نگرانی سخت کرناہوگی، غیر قانونی طور پر شہر میں داخل ہونے والے جرائم میں ملوث افراد کو فرار ہونے سے روکا جائے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی کہ مقامی طور پر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے تمام علاقوں میں چیک پوائنٹس بنائیں اور اسنیپ چیکنگ یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ   گزشتہ برس شہر کے باہر لگائی جانے والی مویشی منڈی جانے اور وہاں سے واپس آنے والوں کو مختلف مقامات پر لُوٹنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے، جس کے بعد سندھ پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے خاردارتاریں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں