ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  پنجاب حکومت کے گندم نہ خریدنے سے بحران  پیدا ہوا، سابق وزیر خزانہ

economic

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ پنجاب کے گندم نہ خریدنے سے بحران پیدا ہوا، 2200سے اچانک 4000 کا ریٹ مقرر کرنا بڑی غلطی ہے، پنجاب حکومت کو نقصان اٹھا کر بھی گندم خرید لینی چاہئے ۔

سابق وزیر خزانہ نے   کہا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں، ملیں اور فیکٹریاں بھی ہیں، تیل بھی امپورٹ کرتے ہیں، ہماری فیکٹریاں 100کروڑ سے زائد کا ٹیکس دیتی ہیں۔ گندم مہنگی ہوگی تو آٹا بھی مہنگا ہوگا،ایسا نہیں ہوسکتا کہ گندم مہنگی اور آٹا سستا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ سال سندھ حکومت نے گندم کا ریٹ 4000 روپے فی من مقرر کیاتھا، اس بار پنجاب حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کردیا، بحران پنجاب حکومت کے گندم نہ خریدنے سے پیدا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں