ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ

  کراچی:پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے  بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی حدود میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی چوکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برسات کے دوران  نالے بند ہو نے کی بنیادی وجہ ہی پلاسٹک بیگز ہوتے ہیں،  اس حوالے سے اسمبلی میں باقاعدہ مائیکرون سے بنی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لیے صوبائی سطح پر ضروری قانون سازی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں