اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سے ملاقات کی،ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی دفتر خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نےمعزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، ازبکستان کے ساتھ تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کاکہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی،پاکستان ہمارا دوسرا گھرہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
