ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل رفح پر حملے کیلیے امریکی بم استعمال کر سکتا ہے، امریکا نے فراہمی روک دی

واشنگٹن: صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج فلسطین میں رفح پر حملے کے لیے امریکی بموں کا استعمال کر سکتی ہے، اس خدشے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 1800 بموں اور 500 پاؤنڈ وزنی 1700 بموں کی ترسیل روک دی گئی ہے اور ان کی خصوصی توجہ 2000 پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال روکنے  اور گنجان آباد فلسطینی علاقوں میں ان بموں کے اثرات روکنے پر ہےجوغزہ کےدیگرعلاقوں میں دیکھےگئے ہیں۔

امریکی حکام کا  کہنا ہے کہ رفح  پر حملے کے اسرائیلی فیصلےکے بعد واشنگٹن نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا ہے، اور نتیجتاً رفح میں امریکی ہتھیاروں کےممکنہ استعمال پر 2 اقسام کے بموں کی کھیپ روکنےکا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی نیوز ویب سائٹ نے 2 اسرائیلی عہدے داروں کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکا نے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ اسرائیل جانے سے روکی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں