راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے فیصلے پر عملدر آمد کرلیا گیا، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی کو کیس سماعت کے بعد روک لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی کی اہلیہ اب اڈیالہ جیل قید رہیں گی جبکہ انکا سامان بھی سب جیل سے اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف نیب کی جانب سے قائم 190پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت کے بعد جیل انتظامیہ نے عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
اڈیالا جیل کی انتظامیہ نے حکم کی فوری پیروی کرتے ہوئے بشری بی بی کو اڈیالہ سے بنی گالہ جانے سے روک لیا ۔
خیال رہے کہ بشری بی بی کو 190ملین پاونڈ ریفرنس سماعت کے سلسلے میں بنی گالہ سے اڈیالہ لایا گیا تھا ۔
