ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ہے، عارف علوی

without its people

راولپنڈی:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں،9 مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی ساری پارٹی کو دبا دیا گیا، نومئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دیدی گئی۔

عارف علوی نے کہاکہ قمرباجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، کچھ لوگوں نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ضرور ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں