اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے وفادار ہیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، ہم آئین کی بالادستی کے لیے نکلے ہیں سازشی ٹولہ نہ کہا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آج ملک میں آئین عملا ختم ہوچکا ہے، آئینی ترمیم ہونی چاہیے پر شخصی بنیاد پر قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی 180 سیٹیں جیتی، 7 فیصد کی بات پر درستگی کرلیں، 70 فیصد عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمان میں آواز کو دبایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سازشی ٹولہ نہیں ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے سازش نہیں کی بلکہ سازشیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے اغوا کیا، بانی پی ٹی آئی بارہا کہہ چکے ہیں کہ ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے ہم لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
