ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بات چیت کیلیے معافی اور شرائط نہیں رکھیں جاتیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف (  پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ  بات چیت کیلیے معافی اور شرائط نہیں رکھیں جاتیں، خواجہ آصف اس سسٹم کے بینیفشری ہیں9مئی والے دن جس نے جلاؤ گھیراؤ کیا وہ غلط ہے ، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ  یادگاروں کی بے حرمتی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہر بار مذمت کی ہے، ہم نے عام انتخابات میں 180فیصد نشستیں جیتیں ہیں، 70 فیصد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے کوئی بھی سیاسی جماعت ملک میں امن قائم نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور آئینی دائرے میں احتجاج کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں